اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: الشروق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اخوان المسلمین کےدسیوں افراد محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے دیگر رہنماؤں کو سنائی گئی پھانسی اور عمر قید کی سزاؤں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اچانک سڑکوں پر نکل آئے۔
اس رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کا پیچھا کیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کے گولے داغے-فیصل نامی علاقے میں بھی پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے، اس علاقے میں پولیس کی بھاری نفری دیکھی جاسکتی تھی- اس علاقے میں اخوان المسلمین کے ممکنہ جلسے جلوسوں کی روک تھام کے لئے پولیس کی اضافی نفری لگائی گئی تھی-
.......
/169